پشاور (دی خیبر ٹائمز کرائم ڈیسک)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران تھانہ پہاڑی پورہ اور تھانہ چمکنی کی حدود میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق افغانستان اور پنجاب سے ہے جو دو مختلف گاڑیوں کے ذریعے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر ر ہے تھے، سمگلرز کی گاڑیوں سے مجموعی طور پر 30 کلو گرام سے زائد افیون، 19 کلو گرام ہیروئن اور 22 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments