پشاور(دی خیبر ٹائمز کرائم ڈیسک)اضاخیل پولیس نے مزدا بس میں 12 کلو گرام منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او اضاخیل الطاف حسین نےپولیس نفری کے ہمراہ عجب باغ کے مقام پے ناکہ بندی کی تھی ۔دوران ناکہ بندی مزدا نمبری LET۔07-1501 کو روکا گیا۔جس کی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے 12 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔پولیس نے ملزمان محمد ظفر ولد غلام رسول اور قیصر محمود ولد اشرف ساکن سیالکوٹ گرفتار کر لیا
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments