کورونا وباء، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے مجوزہ آرڈیننس کا مسودہ تیار

پشاور(دی خیبر ٹائمز پولیٹکل ڈیسک)محکمہ قانون خیبرپختونخوا نے مجوزہ آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا ہے
جس کے تحت ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو تین سال قید کی سزا ہوگی، دستاویز کے مطابق
ذخیرہ اندوز پر برآمد شدہ مال کا 50 فیصد جرمانہ ہوگا، مخبر کو خزانہ میں جمع رقم کا 10 فیصد انعام دیا جائے گا، سپیشل مجسٹریٹ ذخیرہ اندوزی کے کیسز کی سماعت کریں گے، مجسٹریٹ 30 دن کے اندر کیسز کا فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا، ادویات، سرجیکل گلوز، ماسک اور سینیٹائزر کی ذخیرہ اندوزی پر آرڈیننس لاگو ہوگا، دستاویز کے مطابق آرڈیننس آٹا، سبزیاں، چینی، چائے، چاول، دالیں اور دیگر اشیاء پر بھی لاگو ہوگا، وزیر قانون خیبرپختونخوا سلطان محمد خان کے مطابق آرڈیننس کا مقصد ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے، کابینہ نے منظوری کے لئے ارڈیننس گورنر کو بھیج دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں