بنوں آزاد منڈی میں گودام اور جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری سیل


بنوں( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ آزاد منڈی میں ایک گودام میں کثیر تعداد میں چاول و غیرہ کی بوریاں جمع کی گئی ہیں جسے مبینہ طور پر اففانستان اسمگل کی جاتی ہیں اسی طرح اسی منڈی میں جعلی مشروبات کی فیکٹری بھی موجود ہیں جس پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عقیق حسین ، ڈی ایس پی مراد علی خان اور ایس ایچ او کینٹ طارق محمود،ایس ایچ او بکاخیل غفار علی خان کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی جس میں کیو آر ایف اسکواڈ ، لیڈی پولیس کانسٹیبل شامل تھے نے مذکورہ منڈی پر چھاپہ لگایا اور کثیر تعداد میں چاول برآمد کرکے گودام کو سیل کر دیا جبکہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گودام سیل کرنے کے بعد ایک آور مکان پر چھاپہ لگایا جہاں پر جعلی مشروبات یعنی اسٹنگ ، پیپسی ، روح آفزاں اور جام شیریں کی غیر قانونی طور پر نقل کرکے مقامی سطح ہر تیار کئے جاتے تھے موقع پر موجود آفراد سے دستاویزات لائسنس وغیرہ کا مطالبہ کیا جو پیش نہ کر سکے پولیس نے فیکٹری کو سیل کرکے ہزاروں لیٹر مشروبات ، مشینری قبضہ کئے اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ڈی پی او یاسر آفریدی نے کہا کہ جعلی مشروبات انسانی صحت کیلئے مضر صحت جبکہ چاول کی اسمگلنگ مہنگائی کا سبب بن رہی ہے بنوں پولیس غریبوں اور انسانی زندگی سے کھیلنے والوں پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں جہاں بھی کوئی غیر قانونی دھندا ہو انشاء اللہ بنوں پولیس اس کے خلاف بھر پور ایکشن میں نظر آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں