پشاور (دی خیبر ٹائمز سٹی ڈیسک) پشاوری چپل کی سب سے بڑی مارکیٹ جہانگیر پورہ کے دُکانداروں اور منی چپل فیکٹریوں کے درمیان لڑائی جھگڑے معمول بن گئے آئے روز منی فیکٹریوں کے مالکان تاجروں کے گھروں پر آکر آپنے واجبات کا تقاضا کرتے ہیں جبکہ چپل فروش تاجر مال واپس کرنے پر اسرار کرتے ہیں چونکہ منی فیکٹریاں مٹیریل والوں کی قرض دار ہیں پشاوری چپل مارکیٹ کے دکانداروں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ شوز سیلرز کو کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے بصورت دیگر کروڑوں روپے کے پشاوری چپل کا سٹاک عید کے سیزن میں فروخت ہونے سے رہ جائیگا جس سے پشاوری چپل سے منسلک ہزاروں تاجروں اور مزدوروں کو معاشی بحران کا شکار ہونے کے ساتھ خونریز تصادم کا بھی خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ فی الفور کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے اور پشاوری چپل کے تاجروں کو کسی ناخوشگوار واقع سے بچایا جائے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments