پشاور(دی خیبر ٹائمز پولیٹکل ڈیسک) اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سردارحسین بابک نے کہا ہے کہ اپوزیشن صوبے کا ماحول خراب نہیں کررہی لیکن اپنے علاقوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔ سپیکر صوبائی اسمبلی کے سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہی جمہوریت کا حسن ہے ، سپیکر صوبائی اسمبلی اپوزیشن کو منانے کیلئے اپوزیشن لیڈر اور دیگر پارٹیوں کے پارلیمانی لیڈرز کے ہاں جرگے کی شکل میں گئے۔ اپوزیشن اور حکومت جمہوریت کے دو پہیے ہیں۔ مضبوط اپوزیشن صوبے اور عوام کے مفاد میں ہے، اپوزیشن نے ہمیشہ صوبے کے حقوق اور صوبے کے وسائل کو برابری اور ضرورت کی بنیاد پر تقسیم کی بات کی ہے۔ سردارحسین بابک نے کہا کہ ہمارا صوبہ گونا گوں مسائل کا شکار ہے، اسلئے اپوزیشن اور حکومت کا وسائل کی تقسیم پر سالہا سال لڑائی جھگڑے کا ماحول ہمارے صوبے کی روایات کے برعکس ہے لیکن بدقسمتی سے جب بھی اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جاتی ہے تو یہ سب مجبوری بن جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن مرکزی حکومت کے ذمے صوبے کے واجبات کی وصولی کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور توقع ظاہر کی کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ پچھلے سات سال سے روا رکھے جانے والے رویے پر نظرثانی کرے گی اور پچھلے سات سال سے وسائل کی تقسیم میں اپوزیشن کے علاقوں کی محرومی کا ازالہ کرے گی۔ سردارحسین بابک نے کہا کہ حکومت بھی سپیکر صوبائی اسمبلی کی طرح فراخدلی کا مظاہرہ کریں اور اپوزیشن کو گلے سے لگائے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان پختونوں کی غیرتی سرزمین سوات کی تاریخ دہرائیں گے اور اپوزیشن کے شکایات اور انکے ساتھ ہونیوالے زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن ممبران کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا چاہیے اور حکومت و اپوزیشن مل کر صوبے کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کے مسائل کے حل کیلئے ضروری ہے کہ اس مشکل سے نکالنے کیلئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments