پشاور(دی خیبر ٹائمز جنرل نیوز) تفصیلات کے مطابق پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن کے وفد جس کی سربراہی ڈاکٹر فضل منان کر رہے تھے نے سپیشل سیکٹری ہیلتھ ڈاکٹر فاروق جمیل سے انکے افس میں ملاقات کی ، ملاقات میں ڈاکٹر فاروق جمیل کو جنوری کے ایک ہزار ڈاکٹرز کے سپیشلائزیشن کے مسلے اور ہائی کورٹ کے اخکامات ساتھ ڈینٹل سرجنز کے سپیسلائزیشن کے مسائل اور انکے سیٹوں میں اضافے پر بریفنگ دی گئی ، اسپیشل سیکٹری صحت نے وفد کو یقین دلایا کہ انڈکشن کے مسلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے وزیر صحت کی سربراہی میں جلد پی جی ایم ائی ؛ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن کے نمایئندوں پر مشتمل اجلاس بلا کر انڈکشن کے مسلے کو حل کریں گے جس پر پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن نے اسپیشل سیکٹری صحت کا مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments