ینگ ڈاکٹرز نے نجی کلینکس کھولنے کا فیصلہ مسترد کردیا

پشاور (دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے نجی کلینکس و ہسپتالوں کو کھولنے کی اجازت کے اعلامئے کو مسترد کرتے ہوئے انکو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام تک بند رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔. ایسوسی ایشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ حکومت تمام وسائل اور مشینری کے باوجود سرکاری ہسپتالوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں چلاسکی ہے.اور نہ ہی ڈاکٹروں و طبی عملے کو ماسک اور دیگر حفاظتی سامان مکمل طور پر فراہم کرسکی ہے تو پرائیویٹ کلینکس کا محدود وسائل میں قواعد وضوابط کا اپنانا مشکل ہوگا.اس اقدام سے کورونا مزید پھیلنے کا اندیشہ ہے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے سے جگہ، ڈاکٹرز اور ائی سی یوز کم پڑ رہے ہیں.لہذا اس نوٹیفیکیشن کو جلد سے جلد واپس لے کر تمام پرائیویٹ کلینکس اور ہسپتالوں میں الیکٹیو سروسز فی الحال بند رکھی جائے.اوپی ڈی سروسز اور الیکٹو سروسز کی بندش کے باعث کورونا وائرس پر قابو پانے میں مدد ملی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں