لاک کرونالاک ڈاؤون، پشاور میں ریڈ الرٹ جاری

پشاور ( دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک ) پشاور لاک ڈاأن میں مسلسل نرمی کے باعث کروناوائر کےمریضوں اور اموات میں اضافہ ہورہی ہے، جس خلاف پشاور شہر اور گرد ونواح کے لاک ڈاؤن میں سختی لانے کیلئے تیاریاں شروع ہوگئی ہے، جمعرات کو آگاہی مہم اور جمعےسےگرفتاریوں کا فیصلہ کیا گیاہے، بغیر ماسک اور گلفز کے گھومنا، خریداری کرنا، دکانداری کرنا اور گھر سے باہر نکلنا جرم قراردیاگیاہے، انتظامیہ کے مطابق بغیر ماسک، گلفر کسی بھی کاروبار سے وابستہ دکاندار ،دکان کو سیل کرنا اور گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کرنا ہوگا، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ باامر مجبوری بھی گاڑی میں دو سے زائد افراد گھومنا جرم ہے، جس کے خلاف بھر پورکارروائی کی جائیگی، انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کرکے قانون نافذ کرنے والے افراد کارروائی کرینگے، عوام کی سہولت کیلئے کرونا لاک ڈاؤن کنٹرول روم قائم کردیاگیاہے، جبکہ صورت حال خراب ہونے کے خدشے کے دوران پاک فوج کو اسٹینڈ بائی رکھا گیاہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں