مردان، صوبائی امن جرگہ کی تنظیم سازی ہوگی، سودانڈرپلےمنشیات، بچوں سےزیادتی اوردیگرجرائم کےخلاف جہادکرنا ہے،

مردان ( دی خیبرٹائمزڈسٹرکٹ ڈیسک)صوبائی امن جرگہ کا تخت بھائی میڈیا سیل میں میڈیا سے بات چیت، سید کمال شاہ باچہ چئیر مین صوبائی امن جرگہ ، ارشد منان خان صوبائی جنرل سیکٹری، رحیم زادہ باچہ ضلعی صدر ، مجیب الرحمن خان ضلعی جنرل سیکٹری، سید عدنان باچہ یوتھ ضلعی صدر اور دیگر کا موجودہ حالات ہر تفصیلی گفتگو، امن جرگہ مظلموں کے دل کی آواز ہے، امن جرگہ کی بدولت سود انڈرپلے اور منشیات کے کاروبار کرنے والوں کا خاتمہ ممکن ہوا، امن جرگہ نے ہر فورم پر مظلوموں کا ساتھ دیاہے اورظلوموں کی ہر قسم تعاون کی ، جہاں بھی ظلم ہوا تو امن جرگہ نے ظالم کے گریبان میں بلا خوف و ججھک ہاتھ ڈالا ، ظالم چاہے کتنا بھی طاقتور ہو مگر امن جرگہ کا کارکنان اس کا ہاتھ ہر صورت روکینگے، امن جرگہ نے کرونا کے حوالے سے ضلع مردان میں بہت کا کیا جو لائق تحسین ہے، لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد انشاءاللہ امن جرگہ کے ممبر شپ شروع ہونگے، جو مردان کےیونین کونسلوں کی سطح پر تنظیم سازی ہوگی جس کا مقصد سود انڈر پلے منشیات ، بچوں سے زیادتی اور دیگر جرائم کے خلاف جہاد کرنا ہے، امن جرگہ واحد فورم ہے جہا ووٹ اور نوٹ کے لئے خدمت نہیں ہوتی بلکہ خدمت کا مقصد مخلوق خدا کے ساتھ ہر ممکن مدد کرنا اور اللہ کی رضا ہے،امن جرگہ میں تمام سیاسی پارٹیوں کی نمائیندگی موجود ہے، جسکا مقصد مشترکہ طور پر کام کرنا ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں