پشاور(خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبرپختونخوا کا کورونا فری قرار دیا جانے والا ضلع چترال بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا،
محکمہ صحت ذرائع کے مطابق چترال سے پہلے کورونا وائرس کیس کی تصدیق کی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہاب الدین نامی مریض کو چترال آنے پر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر متاثرہ شخص کو آئسولیشن منتقل کردیا گیا ہے، ضلع چترال اب تک کورونا وائرس سے محفوظ تھا تاہم اب پہلے مریض کی تصدیق کے بعد احتیاطی تدابیر میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments