بچے پر تشدد کرنے والے قاری اب سلاخوں کے پیچھے


صوابی( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) ڈی پی او صوابی کا مدرسے کے طالب علم پر بدترین تشدد کا نوٹس مدرسے کے قاری کو گرفتار کرلیا. تفصیلات کے مطابق جامع مسجد قاسم اباد واقعہ مینئ میں قاری ابراھیم ساکن جھنڈا نے سبق یاد نہ کرنے پر ایک چھ سالہ طالب علم طفیل محمدذاھد نواب پر بدترین تشدد کرکے لہولیان کر دیا.جس پر ڈی پی او صوابی عمران شاھد نے سخت ایکشن لیتے ھوۓ ڈی ایس پی ٹوپی افتخارعلی خان کی قیادت میں ‏SHO ٹوپی نیازعلی نے ملزم کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ‏FIR‏ درج کرلیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں