پشاور(دی خیبر ٹائمز نیوز ڈیسک) رمضان کا مہینہ قریب آتے ہی بیسن کی قیمت میں فی کلو 40روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔ رمضان المبارک میں بیسن کے استعمال میں اضافہ ہو جاتا ہے چنے کا بیسن فی کلو 130 سے 170روپے فی کلو اور بیسن مٹر 73روپے سے 110روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ تاہم پشاور کے نواحی علاقوں میں بیسن مٹر 170روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے ۔عام شہریوں کو بیسن مٹر اور بیسن چنے میں فرق نظر نہیں آتا جس کے باعث تاجر انہیں مہنگا فروخت کر رہےہیں۔ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی بیسن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاجروں نے پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کردیا ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments