پشاورکےنواحی علاقہ متھرامیں بہن اوربھائی کاقاتل نوشہرہ سےگرفتار

پشاور(دی خیبر ٹائمز کرائمز ڈیسک) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے دو روز قبل تھانہ متھرا کی حدود میں افطاری
کے وقت بہن اور بھائی کو بیدردی کے ساتھ قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم واردات کے فورا بعد ضلع نوشہرہ میں رپوش ہوچکا تھا جس کی گرفتاری خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی ہے، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لی گئی

تفصیلات کے مطابق مدعی امداد ولد مصلی خان ساکن صادق آباد نے تھانہ متھرا پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے بیٹے محمد اسحاق نے افطاری کے وقت اپنی بہن اور بھائی کو بے دردی سے قتل کیا ہے جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل نجم الحسنین کی سربراہی میں ڈی ایس پی رورل رحیم حسین اور ایس ایچ او متھرا حسن خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا،

جنہوں نے سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے ملزم کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا جبکہ گزشہ روز مصدقہ خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کے دوران ملزم محمد اسحاق ولد امداد کو ضلع نوشہرہ کے ایک بھٹہ خشت سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر

اپنا تبصرہ بھیجیں