بنوں(دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) پرندوں کی نسل کشی اور فخریہ انداز میں سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر ڈالنا شکاری کیلئے مہنگا پڑ گیا بنوں پولیس نے شکاری کو گرفتار کرکے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر تصاویر گردش کر رہی تھیں جن میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ایک شکاری درجنوں پرندوں کا شکار کرکے انہیں ذبح کئے ہوئے ہے، تصاویر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی کی نظروں سے گزریں جنہوں نے پولیس کو احکامات دیئے کہ اس شکاری کا سراغ لگایا جائے، مختلف ذرائع سے معلومات اکھٹا کرکے راشد درور شاہ ولد عبدالولی خان سکنہ پیپل بازار داود شاہ نامی شکاری کو ملوث پایا گیا۔ کینٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شکاری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا، ڈی پی او یاسر آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ وقت پرندوں کے گھونسلے بنانے اور انڈوں کا ہے، ایسے وقت میں پرندوں کا شکار ان کی نسل کشی ہے اور یہ غیر انسانی اقدام ہے، پولیس کسی کو پرندوں کی نسل کشی کی اجازت ہر گز نہیں دے گی، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جس طرح اپنے گھر اور بچوں کا خیال رکھتے ہیں اس طرح ان پرندوں کا تحفظ بھی کریں کیونکہ یہ انسانیت ہے اور انسانیت سے بڑھ کر کوئی آور چیز نہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments