پشاور ( دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک )خیبر پختون خوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 167 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں جبکہ 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں. صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 1708ہوگئی ہے.جبکہ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات بھی 89 ہوگئی ہیں.چاروں اموات پشاور سے رپورٹ ہوئی ہیں. اسی طرح رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 56 نئے کیسز انٹرنیشنل فلائٹس میں آنے والے افراد کے ہیں. جبکہ گزشتہ روز سب سے زیادہ متاثرہ کیسز ضلع پشاور سے 66 رپورٹ ہوئے ہیں. 7 مردان, 4 چارسدہ, 4 نوشہرہ, 7 شانگلہ, 6 مانسہرہ, 4 دیر لوئر, آ دیر اپر, آ چترال لوئر, 2 سوات, 6 بونیر, اور 3 کیسز ایبٹ آباد سے رپورٹ ہوئے ہیں. صوبے میں 472 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صوبے میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments