ڈیرہ اسماعیل خان میں طوفانی بارش، شہر کےبیشترعلاقوں پراندھیروں کاراج

ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرک ڈیسک ) ڈی آئی خان میں بارش اورطوفان کی وجہ سےگیارہ کے وی کے 8 فیڈرز سے
بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے، بارش کی وجہ سے فالٹ کے نتیجے میں 132 کے وی ڈی آئی خان گرڈ سے منسلک گیارہ کے وی گومل، کوٹلہ حبیب،قیوم نگر،ساگو، ڈی آئی خان کینٹ2 ایم ای ایس ڈی آئی خان، ہائی وے،اچوخیل،اعوان،یارک فیڈرز کے صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہے، اس کے علاوہ نوشہرہ اورشبقدر کے کچھ علاقوں میں بھی سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے،پیسکو عملے نے بارش رکتے ہی بحالی کا کام شروع کردیا ہے، رمضان کے مہینے میں اس قدرتی اورغیرمتوقع کوفت کی وجہ سے عوام کوہو نے والی تکلیف پر پسکو معذرت خواہ ہے، پسکو فیلڈ کارکنان متاثرہ علاقوں کو بجلی کی جلد سے جلد بحالی کے لئے مصروف ہیں اوربہت جلد متاثرہ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن نے متاثرہ علاقوں کے صارفین سے تعاون کی درخواست ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں