نگران وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کا شیڈول طے پاگیا، تیاریاں مکمل ، ترجمان ایوان صدر

ترجمان ایوان صدر کے مطابق ایوان صدر میں کل تین بجے انوار الحق کاکڑ بطور نگران وزیراعظم حلف اٹھائیں گے، صدر مملکت عارف ،علوی انوار الحق کاکڑ سے حلف لیں گے، تقریب میں سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی شرکت کریں گے ، حلف برداری کی تقریب میں چیئرمین سینیٹ ، اسپیکر ، سروسز چیفس بھی شرکت کریں گے ، تقریب میں نگران وزیراعلی اور گورنرز بھی شریک ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق تقریب میں چیف جسٹس، چیف الیکشن کمشنر کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں