پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)فرنٹیئر ہومیو پیتھک میڈیکل کالج پشاور کے ڈائریکٹر کرنل (ر) شاہین اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے کورونا کی روک تھام ممکن ہے، پشاور پریس کلب میں دیگر ہومیوپیتھس کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہین اقبال نے بتایا کہ ارسینک اے ایل بی 30 ہومیو پیتھک نامی دوا قوت مدافعت بڑھاتی ہے، قوت مدافعت بڑھنے کی وجہ سے کورونا وائرس حملہ آور نہیں ہوسکتا، انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارا ساتھ دے تاکہ اس پر مزید سنجیدگی سے ریسرچ کی جاسکے اور انسانیت کی خدمت کی جاسکے، انہوں نے کہا کہ حکومت اگر سپورٹ کرے تو یہ دوا مفت دینے کےلئے تیار ہیں، ہمسائیہ ملک میں اس دوا پر کامیاب تجربات کئے گئے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments