مردان (دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک) ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان ریجن کی کامیاب کاروائی، 1000 گرام چرس اور 1000 گرام افیون برآمد ، ملزم گرفتار ،مقدمہ درج کر لیا گیا ،تفصیلات کے مطابق عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کو سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو نے خفیہ زرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کی رپورٹ دی کہ کسی بھی وقت براستہ مردان سوزوکی مہران گاڑی نمبری RLF 3260 میں منشیات پنجاب سمگلنگ کی کوشش کی جائے گی ، جس پر ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کیلئے مسعود الحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر نگرانی کو الرٹ کیا ، مزکورہ ٹیم نے سحری کے ٹائم چارسدہ چوک مردان پر دوران ناکہ بندی مخبر شدہ گاڑی کو قابو کر کے تلاشی لینے پر 1000 گرام چرس اور 1000 گرام افیون برامد کی ، ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ سٹی مردان میں مقدمہ درج کر دیا گیا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments