خیبر پختونخوا میں کورونا سے اموات کی شرح سب سے زیادہ 5.63 فیصد ہے، عالمی ادارہ صحت

پشاور (دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 2.26 فیصد ہے ، 21 ہزار 501 تصدیق شدہ مریضوں میں 489 اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ پانچ ہزار 782صحت یاب ہوئے ہیں اس وقت ملک بھر میں چار ہزار 405 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں جن میں 186 کی حالت نازک ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پانچ مئی تک کورونا صورتحال سے متعلق پاکستان کے بارے میں رپورٹ کے مطابق یکم مئی کے بعد پاکستان میں روزانہ اوسطاً ایک ہزار کیس رپورٹ ہو رہے ہیں ملک بھر میں فی ملین آبادی ٹیسٹوں کی شرح 1018 ہے، آزاد کشمیر میں 551، خیبر پختونخوا میں 718، بلوچستان میں 836، پنجاب میں 880، سندھ میں 1338، گلگت بلتستان میں 2312، اسلاام آباد میں فی ملین آبادی 6331 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی شرح 5.63 ہے جو ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ سندھ میں 1.74، پنجاب میں 1.68، بلوچستان میں ایک 59، اسلام آباد میں 0.85، گلگت بلتستان میں 0.81 فیصد ہے۔ عالمی ادارہ کے مطابق پاکستان نے 21.5 ملین ڈالر فنڈ کی درخواست کی تھی جس میں 17.3 ملین ڈالر کی کمی ہے پارٹنرز کو یہ کمی دور کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر مدد کرنی چاہئے۔ رپورٹ کے مطابق 26.89 فیصد مریض صحت یاب ہوئے ہیں ملک بھر میں دو لاکھ 22 ہزار 404 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں 21 ہزار 501 مثبت آئے ہیں ، 43 مریض ونٹی لیٹرز پر ڈالا گیا ہے، 18 ویں ہفتے میں سب سے زیادہ 171 اموات ہوئیں جبکہ 19 ویں ہفتے میں 46 اموات رپورٹ ہوئیں۔ ادھرصوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں اموات کی شرح 5.54 ہے جو ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے پشاور میں 119 اموات واقع ہوئی ہیں اموات کی شرح 8.62 ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں