کورونا وائرس کی عالمی وباء کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہوچکی ہے، مشتاق احمد

پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) جماعت اسلامی کے صوبائ امیر سینٹر مشتاق احمد کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے، کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہوچکی ہے، وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کو سنجیدگی سے نہیں اپنایا، سپریم کورٹ نے کورونا کے خلاف حکومتی کاروائی کا پول کھول دیا ہے، حکومت کورونا کھ خلاف اقدامات اور لاک ڈاون پر کنفیوز ہے، کورونا کے مرض کی تشخیص کے لئیے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کیئے جانے چاہئے، پاکستان میں 10 لاکھ میں صرف 250 افراد کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے، پورا صوبہ پشاور کی طرف دیکھ رہا ہے، صوبے کے ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے، فرنٹ فٹ پر کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹر اور نرسز کے پاس حفاظتی سمان موجود نہیں، صوبے میں قائم قرنطینہ سینٹرز کی صورت حال بھی تسلی بخش نہیں، حکومت کی طرف سے دیا گیا پیکج عوام کی ضروریات پوری نہیں کرسکے گا، حکومت کو کم سے کم فی خاندان 17ہزار روپے ماہانہ دینے چائیے ہیں، عوام کو یوٹیلٹی بلز میں ریلیف دینا ضروری ہے، جماعت اسلامی نے پورے پاکستان میں 36 لاکھ لوگوں کو امداد پہنچائی ہے، بیرون ملک پاکستانی مشکلات سے دو چار ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تکالیف کو ایمبیسی کے ذریعے ریلیف دیا جائے، جو پاکستانی واپس آنا چاہتیں ہیں انکے لئیے اقدامات کئے جائیں، امریکہ بری طرح کورونا سے متاثر ہے، پشاور: پاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی امریکی جیل میں کورونا سے متاثر ہو سکتیں ہیں، عافیہ صدیقی کی رہائ کے لیئے حکومت کو امریکہ سے مطالبہ کرنا چائیے،

اپنا تبصرہ بھیجیں