دکانداروں اور پولیس کے مابین آنکھ مچولی کا سلسلہ پشاو ر میں جاری

پشاور(دی خیبر ٹائمزڈیسک )دکانیں کھولنے اور بند کرنے کی آنکھ مچولی ز جاری ہے پولیس اور سیکورٹی فورسز کی آمد کے بعد دکانیں بند کر د یتے تاہم جانے کے بعد دکانیں دوبارہ کھول دی جاتی ہشتنگری ریلوے پھاٹک میں ریلوے پولیس اور تاجروں ، ڈبگری میں تاجروں او رپولیس اہلکاروں کے درمیان تکرار کے و اقعات بھی رونماء ہو ئے پشاور شہر کے آدھے سے زائد تجارتی مراکز بغیر حفاظتی اقدامات کے غیر قانونی طور پر کھل گئے ہیں جن کے کھولنے کی اجازت بھی نہیں ہے آپٹیکو ، سائیکل فروخت کرنے والے تاجروں نے دکانیں باقاعدہ طور پرکھول دی ہیں کریم پورہ ، ہشتنگری ریلوے پھاٹک ، سکندر پورہ ، جھنڈا بازار سمیت دیگر مقامات پر بازاریں تاجروں کی جانب سے غیر قانونی طور پرکھول دی جاتی ہیں تاہم پولیس اور سیکورٹی فورسز کی آمد پر دوبارہ بند کر دی جاتی ہیں دکانوں کے بندکرنے یا کھلے رکھنے کے آنکھ مچولی سارا دن جاری رہتا ہے تاجر اپنی دکانوں کے باہر بیٹھے ہوتے ہیں پولیس کے جانے کے بعد ہی تاجر د کانیں کھول دیتے ہیں تاجروں کی جانب سے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں