کرم ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی رہنما حاجی سیف اللہ کے مطابق اپنے آئینی مطالبات کیلئے ان کی قیادت میں احتجاجی ریلی صدہ بازار میں داخل ہو رہی تھی، اس دوران چیک پوسٹ پر انہیں روکنے کیلئے ایف سی نے مظاہرین پر فائرنگ کی، ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ اور پتھراو کے نتیجے میں 9 مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہیں، جسے سی ایم ایچ ٹل منتقل کردئے گئے ہیں ، واقعے کے بعد صدہ بازار کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ رابطے منقطع کرنے کیلئے موبائل سروس بھی بند کردیاگیا ہے، تاہم صدہ سے گزرنے والی مین پاراچنار ٹل شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے تھے، تاہم فائرنگ کے واقعات اور پر تشدد مظاہرے کے بعد علاقے میں خوف وہراس کا عالم ہے زخمیوں میں ریاض، جاسم، خالد، محمد رحمان، تاجدار، کاشف، جاوید اور نبی شامل ہیں۔
