جی ٹی روڈ پر سیکورٹی فورسز کی ناکہ بندی ختم کردی گئی

پشاور( دی خیبر ٹائمز ڈیسک ) جی ٹی روڈ ، اشرف روڈ ، ہشتنگری میں ناکہ بندیاں ختم کر دی گئی ہیں فرنٹیئر کور او رسیکورٹی فورسز کی جانب سے ناکہ بندیاں ختم کرنے کے ساتھ ہی پشاور میں بدترین رش دوبارہ شروع ہوگیا ۔ جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف ، ہشتنگری ، اشرف روڈ پر فرنٹیئر کور اور سیکورٹی فورسز کے دستوں نے کرونا وائرس پر قابو پانے اور ٹریفک کے خلل پر قابو پانے کے لئے ناکہ بندیاں کی تھی جبکہ خار دار تاریں بھی مختلف بازاروں کے لئے لگائی گئی تھی ۔ تاہم خار دار تاریں بھی ہٹا دی گئی اور بازاروں کے راستے ٹریفک کے لئے کھول دیئے گئے ہیں جی ٹی روڈ سمیت مختلف مقامات پر ناکے بھی ختم کردیئے گئے ہیں ناکہ بندیاں ختم ہونے کے ساتھ ہی اندرون شہر ٹریفک رش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ جی ٹی روڈ اندرون شہر سمیت مختلف مقامات پر ٹریفک رش میں اضافہ کے باعث شہریوں کو پیدل آمد و رفت میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں