صوابی ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک) ڈی ایس پی افتخار علی اور جملہ ایس ایچ اوز سرکل ٹوپی زیر قیادت ڈی پی او صوابی عمران شاہد نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کرکے چرس، ہیروئن، اسلحہ برآمد اور لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے درجنوں افراد گرفتار،،، موجودہ صورتحال کی پیش نظر امن وامان کو برقرار رکھنے اور لاک ڈاون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ڈی پی او صوابی عمران شاہد کا از خود نگرانی کرتے ہوئے سرکل ٹوپی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد اور لاک ڈاون کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سرکل ٹوپی کے بازاروں کا جائزہ لیا۔ دوران سرچ اپریشن بدنام زمانہ منشیات فروش شیر افضل سکنہ کوٹھا کو گرفتار کرکے قبضہ سے 5470 گرام چرس برآمد۔ ملزم خامد علی سکنہ ٹوپی کے قبضے سے 3180 گرام چرس برآمد۔ ملزم محمد عارف سکنہ غازی کے قبضے 560 گرام ہیروئن برآمد۔ تھانہ آئی ڈی ایس کے حدود میں ملزم عمر جھانگیر سکنہ ٹوپی محلہ سولئی کے قبضے سے 2090گرام چرس برآمد مجموعی طور پر 10کلو 740گرام چرس اور 560 گرام ہیروئن برامد۔ اور منشیات کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری اشفاق ولد سرفراز سکنہ گندف کے گھر پر چھاپہ زنی کے دوران گھر سے ایکضرب کلاشنکوف برآمد، اس دوران لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے 15 افراد کو حراست میں لیکر NDMAایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کی گئی، دروان اپریشن داخلی اور خارجی راستے بند جبکہ متعدد افراد کی کریمنل ریکارڈ بذریعہ CRVSسسٹم چیک کرکے بعد ویریفکشن کے چھوڑے گئے،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments