پشاور (دی خیبر ٹائمز نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات گوہر انقلابی نے کہا ہے کہ مالم جبہ، بی آر ٹی کرپشن چوربھی وہی نکلے جو چینی چوراور آٹا چور تھے۔نیب حکومت مخالف سیاستدانوں اور آزاد میڈیا کو دبانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت کے خلاف بی آر ٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن پر نیب ہیڈ کوارٹر میں درخواست بھی جمع کرائی تھی لیکن ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ۔خیبرپختونخوا حکومت نے پرویز خٹک کی قیادت میں مالم جبہ و بی آر ٹی منصوبہ میں کرپشن کی، بی آر ٹی منصوبے کے ذریعے من پسند شخصیات کو خلاف ضابطہ نوازا گیا، انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی تعمیر سے قبل چھ ارب روپے سڑکوں کی خوبصورتی پر لگائے گئے۔خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں مریضوں کو دوائیں تک نہیں مل رہیں۔ نظام درہم برہم ہو چکا ہے پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کرتا ہے کہ فوری ایکشن لیا جائے اور مکمل تحقیقات کی جائیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments