پشاور( دی خیبر ٹائمز کرائم ڈیسک) میڈیا کے فیملی ممبر کیساتھ پیش آنیوالی واقع کی بھر پورتفتیش کرینگے اور ملزمان کوگرفتارکیا جائیگا،ریاض خان ڈی ایس پی تھانہ شرقی ریاض خان کی ہدایت پر اے ایس آئی تحسین اللہ خان نے گزشتہ شب باچا خان چوک پرپیش آنیوالی راہزنی کی واردات کی تفتیش شروع کردی،اے ایس آئی تحسین اللہ خان نے بمعہ نفری جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جبکہ واقع کامقدمہ بھی درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پختونخوا بلیٹن کے جائنٹ ایڈیٹر کے بیٹے ابو ہریرہ کیساتھ گزشتہ شب اُس وقت ٹریفک چوکی باچہ خان چوک میں راہزنی کا واقع پیش آیاجب اُنکی گاڑی وہاں پر خرابی کی وجہ سے کھڑی ہوگئی تھی اور مدد کے بہانے آنیوالے دو موٹر سائیکل سوار راہزنوں نے اُس سے نقدی اور موبائل فون چھین لیاتھا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی تھانہ شرقی ریاض خان نے اے ایس آئی تحسین اللہ خان کو باچہ خان چوک میں موقع واردات کا معائنہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے میڈیا سے تعلق رکھنے والے فیملی ممبر کو واقع کی بھر پور طریقے سے تفتیش کرنے کی اور ملزمان کوگرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ یاد رہے مزکورہ واردات گزشتہ رات اُس وقت پیش آئی جب تقریباً 8بجے کے قریب راہزنوں نے تھانہ شرقی کے حدود میں ابو ہریرہ کی خراب گاڑی کو ٹریفک پولیس چوکی باچا خان چوک کے پاس کھڑا پایا اورمدد کے بہانے آنے پر راہزنوں نے ابو ہریرہ سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔واقع کے دوران ابو ہریرہ کے ساتھ چھوٹے 2بچے بھی تھے اور راہزنوں نے گن پوائنٹ رکھ کر سب کچھ دینے کو کہا تھا جس پراُنکوں موبائل فون اور کچھ نقدی اُنکے حوالے کرنی پڑی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments