پشاور میں فٹ پاتھوں پر کاروبار شروع ‘ انتظامیہ سو گئی

پشاور(دی خیبر ٹائمز ڈیسک ) عید الفطر کی آمد کے باعث پشاور کے بازاروں کے فٹ پاتھوں پر بھی لاک ڈائون کے باعث اشیاء کی فروخت شروع کردی گئی ہیں جس کے باعث پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔اور فٹ پاتھوں پردکانیں سجانا شروع کردی ہیں دکانوں کے جزوی طور پر بند ہونے کے باعث تاجروںنے فٹ پاتھوں پر قبضہ کرلیا ہے فٹ پاتھوں پرگارمنٹس ، گھریلو سامان ، بچوں کے پیمپر ، سائیکل ، وغیرہ کی فروخت شروع کردی گئی ہیں ۔ سکندر پورہ ، ہشتنگری ، اشرف روڈ ، فقیر آباد ، جھنڈا بازار ،کریم پورہ بازار،خوشحال بازار ، میں تاجروں نے فٹ پاتھوں پر مختلف اشیاء کی فروخت شروع کردی ہے جس کے باعث پید ل چلنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فٹ پاتھ پر قبضہ کے باعث پیدل شہریوں اور تاجروں کے درمیان رمضان المبارک میں لڑائی جھگڑے بھی معمول بن گئے ہیں ۔تاجروں کی جانب سے انتظامیہ کی چھٹی ہونے کے باعث موقع سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے فٹ پاتھوں پردکانیں سجا دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں