لاک ڈاؤن کے باعث پھولوں کا کاروبار کرنے والے بیروزگار

پشاور(دی خیبر ٹائمز ڈیسک) لاک ڈاؤن کے باعث پشاور میں پھولوں کے کاروبار کرنے والے دو دیہاتوں کے درجنوں افراد بے روز گار ہو گئے ہیں جبکہ ایک مہینے کے لاک ڈاؤن کے باعث پھول فروشوں نے ایک کروڑ روپے سے زائدکا نقصان کر لیاہے پشاور میں پھولوں کی سب سے بڑی منڈی رامداس سنسان پڑی ہیں۔ پشاو ر کے نواحی علاقے بازید خیل، ماشو خیل مختلف پھلوں کے پیدا کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں مختلف اقسام کے پھول پشاور کے علاوہ پنجا ب کے مختلف علاقوں کو بھی سپلائی ہوتے ہیں دو دیہات اس کاروبار سے منسلک ہیں۔ تاہم لاک ڈاؤن کے باعث دکانوں کے بند ہونے سے پھول ضائع ہو رہے ہیں پھولوں کے کاروبار کرنے والے افراد فاقہ کشی تک پہنچ گئے ہیں۔ پھولوں کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کے مطابق رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں ختم القرآن اور عمرہ سے لوگ واپس آتے تھے جس سے انکا کاروبار ہوتا تھا تاہم لاک ڈاؤن نے انہیں مکمل طور پرمتاثرکیا ہے۔ اپنے ہاتھوں سے پھول ضائع کر رہے ہیں کیونکہ خریدار نہیں ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر پھولوں کے کاروبار سے وابستہ تاجروں اور کاشتکاروں کے لئے مالی امداد کا اعلان کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں