وزارت سے ہٹاکر مجھے کوئی اعتراض نہیں، وزیراعظم کا ہر فیصلہ سرانکھوں پر قبول ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کی میں بے حد مشکور ہوں جس نے مجھے ایک سال کیلئے وزارت کا عہدہ دیا، اور مجھ پر اعتماد کیا، میں نے ایک سال کے عرصے میں بھر پور کوشش کی ہے، کہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کا استعمال کرکے اچھے نتائج دے سکوں، عہدہ دینا لینا ، کون سا کھلاڑی، کہاں اور کب استعمال کرنا وزیراعظم صاحب بہتر جانتے ہیں، میں ان کے ہر فیصلے کا احترام کرتی ہوں، اور وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ مجھے قبول ہے، میں اب بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں اور رہونگی، وزارت سےہٹائےجانےکےحوالےسےمیڈیاپرچلنےوالی من گھڑت خبروں میں لگائےگئےبےبنیادالزامات کی سختی سےتردیدکرتی ہوں، سیاسی کارکن کی حیثیت سےمیرانصب العین ملک کی ترقی اورعوام کی فلاح ہے، جو وزیراعظم کی قیادت میں جاری رکھاجائےگا، ⁦‎عاصم باجوہ جو ایک قابل اور دلیر انسان ہے، زندگی اور ملک کو اچھا کرنے کی ہر صلاحیت اس میں موجود ہیں، میں انہیں مبارکباد دیتی ہوں، اور ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں