خیبرپختونخوامیں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 42 ہوگئی

پشاور ( دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے 50 نئے کیسز کے ساتھ صوبہ بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 912 ہوگئی،پشاور میں مزید 4 اموات سے مرنے والوں کی تعداد 42 ہوگئی۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران بونیر میں ایک، ڈیرہ اسماعیل خان میں سات، کوہاٹ میں ایک، اورکزئی میں دو، پشاور میں 38، سوات میں ایک مریض سامنے آیا ہے۔ 113 مشتبہ مریض بھی رپورٹ کئے گئے ہیں ایبٹ آباد سے ایک، باجوڑ سے 23، بٹگرام، بونیر سے دودو، ڈی آئی خان سے 47، خیبر سے ایک، مردان سے 12،اورکزئی سے تین، پشاور سے 8، شانگلہ سے سات، سوات سے اور جنوبی وزیرستان سے 6 مشتبہ مریض رپورٹ کئے گئے ہیں۔ 1835مشتبہ مریضوں کا ٹیسٹ جاری ہے پچھلے 24 گھنٹوں میں 166 مریضوں کا ٹیسٹ منفی آیا ہے جس سے مجموعی منفی ٹیسٹوں کی تعداد 2644 ہوگئی 191 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں