پشاور، نجی سکولوں کےماہانہ فیسوں میں 20فیصد کمی مذاق سے کم نہیں، والدین

پشاور ( دی خیبر ٹائمزجنرل رپورٹنگ ڈیسک ) پشاور کی نجی سکولز طلبہ کے والدین نے نجی تعلیمی اداروں کی ماہانہ فیسوں میں دس اور بیس فیصد رعایت کے اعلان کو مذاق قرار دیا ہے، والدین نے پشاور ہائیکورٹ اور وزیر اعلیٰ محمود خان سے اس سلسلے میں نوٹس لینے کی اپیل کی ہے طلبہ کے والدین کا کہنا ہے کہ نجی سکولز مالکان اور پی ایس آر اے وصوبائی حکومت کا نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں دس اور بیس فیصد رعایت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ کوروناوائرس کی وجہ سے لاک ڈاﺅن اور روزگار کی بندش سے وہ بھی بری طرح متاثر ہو چکے ہیں اب وہ اتنی مالی استطاعت نہیں رکھتے کہ بند سکولوں پر بچوں کی فیسوں کی ادائیگی کرے ان کا کہنا تھا کہ اکثریت طلبہ کی فیسیں چھ ہزار سے کم ہیں اور اس میں دس فیصد کمی کرنا کسی مذاق سے کم نہیں جس کو کسی صورت نہیں مانتے والدین نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے اپیل کی تمام نجی سکولوں کو پابند کیا جائے کہ وہ طلبہ کو دو ماہ کی فیسیں معاف کرائے اورایسا نہ ہو کہ والدین ان سکولز کے سامنے خودکشی کرنے پر مجبور ہو جائیں۔ عباس خان سنگین ایڈوکیٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں