شمالی وزیرستان میں اراضی کے تنازعات کو حل کرنے کیلئے رکن قومی قومی اسمبلی اور قبائلی عمائدین حرکت میں آگئے

شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ اور اتمانزئی کے مشران نے امن و امان کے قیام اور عیدک، بوراخیل، خدی اور مچی خیل کی اقوام کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کا ایکا کرلیا ضلع شمالی وزیرستان میں گورنر ہاوس میں ضلعی انتظامیہ اور اتمانزئی مشران کا قومی جرگہ منعقد ہوا جسکی سربراہی رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کررہے تھے،  اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور, ملک نصر اللہ خان وزیر و دیگر بھی موجود تھے،

ڈپٹی کمشنر  اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے مشترکہ عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے عیدک، بورا خیل، خدی اور مچی خیل کی اقوام کے تنازعے میں صف اول کردار آدا کیا ہے، اور آئندہ بھی کردار آدا کرے گی جرگے سے ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ، چیف آف اتمانزئی ملک نصر اللہ خان، چیف آف داوڑ جان محمد، ملک رقیب گل و دیگر نے خطاب کیا انہوں نے کہاکہ امن و امان کا قیام اور قوموں کے مابین صلح قوم علیحدہ نہیں کرسکتی ہے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا تعاون ضرروی ہے امن کی فضاء کی بحالی وقت کی ضرورت ہے اس وقت ساری توجہ عیدک, بورا خیل,خدی اور مچی خیل کی اقوام کے تنازعے کے حل پر دیں گے یہ وقت لڑائی کا نہیں بلکہ اتفاق و اتحاد کا ہے اور چاروں اقوام کا مسئلہ پرامن طریقے سے حل کریں گے آخر میں انتظامیہ نے مشران سے اپیل کی کہ قوموں کے مابین جاری تنازعات کے حل کیلئے اپنا کردار آدا کریں مشترکہ تگ ودو سے ہی مسئلے جنم نہیں لیتے بلکہ حل ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں