پشاور میں کپڑے کے بازار کھولنے کا فیصلہ اگلے ہفتے ہوگا

پشاور(دی خیبر ٹائمز نیوز ڈیسک)پشاور کے کپڑے کے بازاروں کو کھولنے کا فیصلہ ایس او پیز کے تحت آئندہ ہفتے کردیا جائے گا۔ شاہین بازار ، جھنڈا بازار ،مینا بازار سمیت مختلف بازاروں کے تاجروں ، کام کرنے والے ملازمین ، آنے والے شہری کے لئے ماسک پہنا لازمی ہو گا بغیر ماسک کے بازاروں میں داخل ہونے والوں کیخلاف ایف آئی اے کا اندراج ہو گا۔ بازاروں میں پولیس کے علاوہ سیکورٹی فورسز کے دستے بھی تعینات کئے جا ئینگے۔ خیبر پختونخوا پولیس اور سیکورٹی فورسز کے علاوہ تاجروں کے رضا کار بھی بازاروں میں تعینات ہو نگے۔ بازاروں میں آنے والے تمام راستوں پر شہریوں کو سپرے کے بعد بازاروں میں چھوڑنے کی اجازت دی جائیگی۔ تمام بازاروں میں سپرے کیا جائے گا۔ روزانہ کی بنیاد پر سپرے ہو گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تاجروں اور صوبائی حکومت کے درمیان حتمی مذاکرات آئندہ ہفتے ہو نگے تاہم موجودہ صورتحال کے باعث بازاروں میں سخت ترین اقدامات کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔خیبر پختونخوا میں 85فیصد کرونا مقامی آمد و رفت سے پھیلا ہے۔ بیماری کی شرح ایک لاکھ آبادی میں 2.2فیصد اور اموات کی شرح 4.2فیصد رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں