اسلام آباد (دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) وزیر اعظم کو پارلیمنٹ کی فنکشنل کمیٹی کی تبلیغی جماعت، زائرین اور سمندر پار پاکستانیوں کی وطن واپسی اور پاکستان بھر میں لاک ڈاون میں پھنسے غیر ملکی شہریوں کی انکے گھروں کو واپسی کے بارے میں بریفنگ دی.
شہریار آفریدی نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایات کے مطابق تمام تبلیغی گروپس، زائرین اور سمند پار پاکستانیوں کو رمضان المبارک کی آمد کے باعث وطن واپسی کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں مکمل تعاون کررہی ہیں. وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمانی کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پارلیمان اور مختلف وزارتوں کے تعاون سے تبلیغی جماعت، زائرین اور سمند پار پاکستانیوں کی وطن واپسی کےلئے اقدامات پاکستان تحریک انصاف کے مشن کے عین مطابق ہیں.
Load/Hide Comments