پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)خیبر پختون خوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 9 افراد کورونا سے جاں بحق ہوگئے. جبکہ صوبے میں مزید 246افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں. جس کے بعد صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 2627 ہوگئی ہے، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے جان بحق بحق افراد کی تعداد 146ہوگئی ہے، صوبہ میں 15 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد کورونا وائرس کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے، جبکہ انٹرنیشنل فلائٹس سے آنے والے 60 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، رپورٹ کے مطابق طورخم کے ذریعے آنے والے 41 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں جاں بحق 9 افراد میں سے 6 جان بحق افراد کا تعلق پشاور, ایک کا دیر اپر,ایک ایبٹ آباد اور ایک کا کرم سے ہے, محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 40 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 654 ہوگئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments