پشاور (دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں مزید 11 ڈاکٹرز کورونا کا شکار ہوگئے ہیں.صوبے میں متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد 160ہوگئی ہے. جبکہ ایک ڈاکٹر جاوید کے شہید ہونے کے علاوہ دو پیرامیڈیکس وسیم گل ایبٹ آباد, حاجی منیر احمد صوابی اور وارڈ بوائے شاکر کی بھی کورونا وائرس سے اموات ہوچکی ہیں. پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز بھی کورونا وائرس سے شکار ہونے والے ڈاکٹرز میں ڈاکٹر نیاز افریدی ڈائرئکٹر مرجد ایریا خیبر پختنخوا ڈاکٹر مصلح الدین خیبر ٹیچنگ ہسپتال,ڈاکٹر اصغر ڈی ایچ کیو چارسدہ,ڈاکٹر عاشق محمد اور لیڈی ڈاکٹر مسسز عاشق محمد,ڈاکٹر رشیداللہ پورن ہسپتال شانگلہ,ڈاکٹر بخت بلند دیر ,ڈاکٹر امجد خان ایم ایم سی مردان ,ڈاکٹر فخرالدین اور لیڈی ڈاکٹر مسز فخرالدین ڈی ایچ کیو تیمرگرہ, ڈاکٹر محمد اکرام ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ اباد شامل ہیں. پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین کو خفاظتی کٹس اور سامان مہیا کرے.حکومت ڈاکٹرز اور ہیلتھ ملازمین کیلئے شہدا پیکیج اور وفاق اور سندھ کی طرز پر ڈبل تنخواہ اور رسک الاونس دینے کا وعدہ بھی پورا کرے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments