بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) تحصیل ڈومیل کے سابق ناظمین نے ٹی ایم اے ڈومیل کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کر دیا ایڈ منسٹریٹر عمر حیات نے بیوٹی فکیشن منصوبے کے تحت تحصیل ڈومیل کی خوبصورتی بحال کر دی ہے عید الضحیٰ سمیت روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا بہترین نظام قابل تحسین ہے سابق تحصیل نائب ناظم ڈومیل نیک دار علی، سابق ڈسٹرکٹ کونسلر زوہیب خان، پی ٹی آئی یونین کونسل جھنڈوخیل کے صدر عبدالرحمن نے ساتھیوں سمیت بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند مفاد پرست عناصر ٹی ایم اے ڈومیل کے ایڈ منسٹریٹر عمر حیات خان کو بلیک میل کرنے کیلئے مختلف خربے استعمال کر رہے ہیں اور اُن سے پیسے بٹورنے کیلئے اُن کے عوام کیلئے منظورشدہ منصوبے سبوتاز کر نے کی کوشش کر رہے ہیں اسی طرح اسپرکہ و سدا خیل وزیر اور جھنڈوخیل کے رابطہ پل پر اعتراض کرکے اسے فرد واحد کا منصوبہ قرار دے رہے ہیں حالانکہ اس رابطہ پل سے نہ صرف یہاں کے ہزاروں خاندان مستفید ہونگے بلکہ کوہاٹ روڈ اور لکی و ڈی آئی خان روڈ کو ملانے سے لاکھوں لوگوں کیلئے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں یہ یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کیلئے ہم نے گزشتہ بلدیاتی سیشن میں 55لاکھ روپے مختص کئے تھے اور اب ڈپٹی کمشنر محمد زبیر خان نیازی کی ہدایت پر ٹی ایم اے ڈومیل کے ایڈ منسٹر عمر حیات اور ٹی او آئی انجینئر عمران خان نے یہ منصوبہ مکمل کیا ہے انہوں نے کہا کہ ان مفاد پرست لوگوں نے جو من گھڑت الزامات لگائے ہیں وہ بے بنیاد ہیں اور مذکورہ افسر کو بلیک میلنگ کی کوشش ہے یہ پرانے ابنوشی کے منصوبوں پر نئے بل نکلوانے کیلئے بلیک میلنگ پر اُ تر آئے ہیں اس سے پہلے ان مفاد پرستوں نے خلیفہ گلنواز ہسپتال کو بلیک میل کیا اور اب انہوں نے ہسپتال کے اندر سرکاری گھر لیا ہے جہاں پر سرکاری مراعات پر رہائش پذیر ہے جو کہ ایک غیر قانونی اقدام ہے انہوں نے کہا کہ حلیم زادہ پراپرٹی میں کمیشن ہڑپ کرجانے کے بعد محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں آیا جہاں پر انہوں نے لوٹ مار کی جس پر اُن کے خلاف کافی سارے مقدمات بھی درج کئے جا چکے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے بلیک میلرز اور مفاد پرست عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔
