میران شاہ ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سے دو سیکورٹی اہلکار شہید، سرکاری زرائع کے مطابق تحصیل میران شاہ کے نواحی گاؤں سپلگہ میں پیش آیا ہے، شہید ہونے والے اہلکاروں میں حولدار تاج بار اور سپاہی عبدالرشید شامل ہیں، مذکورہ شہید اہلکار چیک پوسٹ کے قریب ایک دکان سے سودا سلف خرید کر واپس چیک پوسٹ کی جانب راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دونوں اہلکاروں کو شہید کردیا، وققعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
شمالی وزیرستان میں اپریشن ضرب عضب کے بعد ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کے واقعات بڑھ رہے ہیں، جس کے باعث علاقے میں شہری ایک بار پھر غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہوگئے ہیں، اور وزیرستان پر بدامنی کے بادل منڈلاتے نظر آرہے ہیں۔
Load/Hide Comments