پشاور(دی خیبر ٹائمز جنرل ڈیسک) کورونا کو شکست دینے کی خوشی کیا ہوتی ہے پشاور ٹاون ون کے ٹیکس آفیسر کے بھنگڑوں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے, موصوف ڈھول کی تھاپ پر ناچتے نہ تھکے, خود پر نوٹوں کی بارش بھی کرتے رہے. ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن ٹاؤن ون پشاور کے ٹیکس آفیسر ریگولیشن ریاض اعوان کا قرنطینہ میں چودہ روز مکمل ہونے کے بعد کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا, یہ ایسی خبر تھی جس نے سرکاری آفیسر کی خوشی کی انتہا کردی۔. رہی سہی کسر تب پوری ہوئی جب رشتہ دار اور دوست احباب ڈھول والے کو لے آئے, بس پھر کیا تھا, موصوف نے کورونا کا نا ہونا ایسا منایا ایسا منایا کہ خوب بھنگڑے اور لڈیاں ڈالیں. خود ہی ناچتے رہے اور خود ہی پر نوٹ نچھاور کرتے رہے. دیکھنے والے کہنے پر مجبور ہوگئے, اتنی خوشی دیکھ کر کورونا کو بھی رونا آیا ہوگا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments