کورونا کے مزید 206 مریض، تعداد 4875 ہوگئی، 12 جاں بحق

پشاور (دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں مزید 206 مریضوں میں کورونا کی تصدیق کی گئی ہے۔ مریضوں کی تعداد 4875 ہوگئی، 12 مزید اموات کے ساتھ اموات 257 تک جاپہنچیں جبکہ 130 مریض مزید صحت یاب ہوگئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1256 ہوگئی ہے، صوبے میں اب فعال کیسز 3362 ہیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور سے 29، چارسدہ سے تین، خیبر سے چھ، مردان سے 44، صوابی سے تین، سوات سے 15، بونیر سے تین، دیر پایان سے چھ، دیر بالا سے ایک، شانگلہ سے پانچ، مالاکنڈ سے 14، باجوڑ سے دو، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرک اور بٹگرام سے ایک ایک، بنوں سے دو، ڈیرہ اسماعیل خان سے پانچ اور ٹانک سے دو مریض سامنے آئے ہیں۔ پشاور میں 6، نوشہرہ میں ایک، مردان میں تین، سوات، دیر بالا میں ایک ایک مریض انتقال کرگیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں