پشاور(دی خیبر ٹائمزہیلتھ ڈیسک)خیبر پختونخوا میں ایک ہی روز میں کورونا سے مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اس طرح کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 245 ہوگئی ہے، محکمہ صحت کی جانب سے جاری گئی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 8 کا تعلق پشاور ,ایک کا مردان ,ایک کا سوات اور ایک کا بٹگرام سے ہے، صوبہ بھر سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 160 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں، کورونا کیسز کی کل تعداد 4669 ہزار ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 40 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، یوں کورونا سے ابتک صحت یاب مریضوں کی تعداد 1126 ہوگئی ہے، صوبے میں ایکٹو کیسز کی تعداد3298 رہ گئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments