پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 11 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ہیں، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 172 ہوگئی ہے۔ جاں بحق افراد میں 9 کا تعلق پشاور، ایک نوشہرہ اور ایک کا سوات سے ہے, صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 108 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 2907 ہوگئی ہے، صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 38 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments