پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریض 6061 اور اموات 318 ہوگئیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صوبے سے 214 نئے مریض اور 13 اموات رپورٹ ہوئیں، 84 مریض صحت یاب ہوئے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1783 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھئے : لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی، مگر محتاط رہنا ہوگا، وزیراعلیٰ کے پی
پشاور سے 67، چارسدہ سے 10، نوشہرہ سے 8، خیبر سے چار، مہمند سے ایک، مردان سے 23، صوابی سے تین، سوات سے 37، دیر پایان سے ایک، دیر بالا سے 19، چترال بالا سے 12، ایبٹ آباد اور ہری پور سے ایک ایک، کوہاٹ سے دو، ہنگو سے ایک، کرک سے تین، ڈیرہ اسماعیل خان دو اور ٹانک سے ایک مریض رپورٹ کئے گئے ہیں۔ پشاور میں 8، صوابی میں ایک، سوات میں دو، کوہاٹ اور کرک میں ایک ایک مریض انتقال کر گئے۔صوبے میں فعال کیسز 3960 ہیں۔