پشاور (دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس کے حملے جاری ہیں، مزید 9افراد کورونا سے جان بحق ہوگئے. صوبے میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات 284ہوگئی ہیں. جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 171افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے. صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5423ہوگئی ہے. محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 4اموات پشاور, ایک چارسدہ,ایک مردان, ایک صوابی, ایک سوات اور ایک مالاکنڈ سے رپورٹ ہوئی ہیں. جبکہ نئے کیسز میں سب سے زیادہ پشاور 73 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں, مالاکنڈ 21,مردان 18,ہری پور 10,سوات 16,کوہاٹ 4,باجوڑ 4,شانگلہ 4,خیبر 4,بونیر 3,ایبٹ آباد 3,صوابی 2,دیر لوئر 2,چارسدہ 2,نوشہرہ, بٹگرام, ہنگو, کرم, بنوں سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے,.صوبے میں ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 3634 ہوگئی ہے. گزشتہ روز 113افراد صحت یاب ہوئے ہیں.اب تک صوبے میں 1505افراد صحت یاب ہوچکے ہیں.
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments