، پٹرول کی طرح سی این جی کو سستانہ کیا گیاتو لاکھوں افراد بے روزگار ہوجائینگے، ایسوسی ایشن

پشاور( دی خیبرٹائمزکامرس ڈیسک ) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے عہدیداروں نے
پٹرول کی طرح سی این جی کی قیمت کم نا کرنے کو اس صنعت کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر انکے خدشات پر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو لاکھوں خاندان بے روزگار ہوجائینگے, اربوں کی سرمایہ کاری ڈوب جائیگی, اور پھر اسکے بعد حالات کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوگی. ان خیالات کا اظہار آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے چیئرمین فضل مقیم خان, سینیئر وائس چیئرمین عبدالحق , ایگزیکٹیو اراکین حفیظ اللہ مروت, خلیق الرحمن, طاہر جا, جواد خان, عمران خان , زین اللہ اور ملک عرفان الدین نے اپنے جاری بیان میں کیا. فضل مقیم خان کا کہنا تھا کہ 5 دن ہو چکے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے لیکن مجال ہے کہ سی این جی کی طرف حکومت کی نظر بھی گئی ہو. انہوں نے کہا کہ سی این جی جو کہ ماحول دوست فیول ہے اور اس صنعت کی وجہ سے ملک کو ادویات اور پٹرول ایمپورٹ کی مد میں ہمیشہ منافع ہوتا رہا کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے. اس صنعت سے لاکھوں گھرانے وابستہ ہیں, 400 ارب سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے. متعلقہ وفاقی وزیر کو تمام حالات سے آگاہ کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہو سکا. انکا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹیکس معاف کرکے سی این جی کے ٹیرف ریٹ میں فوری کمی نہ کی تو حالات بگڑ جائینگے اور یہ صنعت تباہ ہو جائیگی. انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سی این جی کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کیا جائے اور ٹیکسز میں چھوٹ دی جائے تاکہ لوگ فاقہ کشی اور خودکشی سے بچ سکیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں