پشاور( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے صوبے میں تمام مزدوروں کا کمیپیوٹرائزڈ ڈیٹا اکھٹا کرنے کے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پشاور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ محکمہ لیبر اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کے امور میں بنیادی نوعیت کی اصلاحات کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مزدور اور محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفط کو یقینی بنانا موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، اس سلسلے میں جامع منصوبہ بندی کرنے اور موثر اور قانون سازی وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے کر قابل عمل سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ ان سفارشات کی روشنی میں آئیندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جا سکے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments