پشاور( دی خیبر ٹائمز پولیٹکل ڈیسک)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے اپوزیشن کے پاس جرگہ لیجانے سے قبل وزیر اعلیٰ محمود خان کو اعتماد میں لیا، ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کی رہائش گاہ جرگہ لیجانے سے قبل مشتاق غنی نے وزیر اعلیٰ ہائوس جاکر وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملاقات کی اور مذاکرات کے نکات پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر وزیر قانون و پارلیمانی امور سلطان محمد خان، وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور مشیر اطلاعات اجمل وزیر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اپوزیشن کے مطالبات اور اسمبلی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments