پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش’چنگ چی متبادل کےطورپراستعمال ہونےلگی

پشاور(دی خیبر ٹائمز ڈیسک )پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سے شہریوں سے چور راستے اپنا لئے ہیں ۔عید الفطرکی خریداری کیلئے شہری بڑے بڑے چنگ چی رکشوں میں بازاروں کا رخ کررہے ہیںٹریفک پولیس کی نا اہلی کے باعث گلبہار ، دلہ زاک روڈ ، یکہ توت ،سٹیڈیم روڈ ، پر چنگ چی رکشوںکے اڈے دوبارہ بحال ہو گئے ہیں اور چنگ چی رکشوں میں ایک ہی جگہ پر چھ چھ مسافروںکوبیٹھایا جارہاہے جس سے کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے خدشات ہیں۔ جبکہ چنگ چی رکشوںکے ذریعے مضافاتی علاقوں سے شہری خریداری کے لئے بازاروں کارخ کررہے ہیں جس کے باعث بازاروں میں ٹریفک کا رش بھی معمول بن گیا ہے۔ بین الاضلاعی اور بین الصوبائی روٹس پر گندم ، سبزیوں ، پھل ، ایمبولینسوں اور دیگر اشیاء خرید و نوش لانے والے گاڑیوں میں منہ مانگے کرایہ پر مسافروں کی آمد و رفت جاری ہے منی ایمبولینس گاڑیوں میں بھی مسافرو ں کو مختلف اضلاع میں منتقل کیا جارہا ہے ۔ جبکہ پشاور سے چارسدہ کے لئے ٹریفک پولیس اور کیپٹل سٹی پولیس کے اہلکار چھٹی کے بعد مسافروںکو لے جاتے آتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں